کراچی ( اوصاف نیوز) سندھ سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست PS-09 کے لیے پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 09 کے لیے 4 نومبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدوار 50 ہزار روپے کا پے آرڈر بھیجیں، درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل کو ارسال کریں، درخواست کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 09 پر ضمنی انتخاب 14 دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:آٹے کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،5کلوکاتھیلاکتنے کاملے گا؟


