دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات میں قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،یو اے ای میں قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے، یواے ای میں سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے، پاکستانی روپوں میں تقریباً 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم (تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم (تقریباً 192 روپے)فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتیں نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا

