Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌محکمہ موسمیات نے کل سے تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آج رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 5 نومبر تک وہاں رہیں گی۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں 4 سے 5 نومبر تک بارش متوقع ہے۔ صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ، کشمیر، مظفرآباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا میں بھی موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور اس کے گردونواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کل سے کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور پوٹھوہار ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:متحدہ عرب امارات میں‌پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں