Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات میں‌پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان

دبئی ( اوصاف نیوز)‌متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کا احترام کرنے کی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور جھنڈے کے غلط استعمال پر 500,000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر 37.8 ملین پاکستانی روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے اور کیک یا غباروں پر پرچم کا ڈیزائن آویزاں کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔
مزید پڑھیں‌:جھال چکیاں ریسٹورنٹ کی جعل سازی،ایف بی آر کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی، ٹکیس چوری،فی روٹی 30 رو پے کی

یہ بھی پڑھیں