Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی مدت ملازمت ختم کرنے کا اعلان

لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی مدت ملازمت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی بطور ہیڈ کوچ مدت ملازمت ختم ہوگئی، نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محمد وسیم کو 2024 میں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن ان کی نگرانی میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مکمل حمایت کے باوجود ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے، ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں بھی پاکستان ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔

ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ویمن ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم ساتویں نمبر پر رہی اور تین پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کو بنگلہ دیش، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گئے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ کیا ؟ جانئے

یہ بھی پڑھیں