اسلام آباد ( اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے اے بی این نیوز کے پروگرام “تجزیہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے ترمیم کا اختیار تو دیا ہے، مگر عوام نے ہر ترمیم کے لیے مینڈیٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد بھی انصاف کے مسائل حل نہیں ہوئے بلکہ بنیادی حقوق مزید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کی سیاسی جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے مفادات کے مطابق چل رہے ہیں جبکہ عدلیہ پر دباؤ ہے۔
نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ شہری اپنی رائے کے اظہار میں غیر محفوظ ہیں اور آزادی اظہار محدود ہو چکی ہے۔ ان کے بقول 27ویں ترمیم کے ذریعے مزید اختیارات مرکز میں مرکوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد جمہوری نظام یا عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی طاقت کو مستحکم کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام راستے سیاسی دباؤ کے تحت متاثر ہو چکے ہیں، اور گول میز مذاکرات کے باوجود ملکی امور ہمیشہ حکومت کے مفاد کے گرد گھومتے ہیں۔
مزید پڑھیں:باباگورونانک دیوجی کے556ویں جنم دن کی تقریبات،تعلیمی ادارے 3روز کیلئے بند
