اسلام آباد (اوصاف نیوز ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی ۔
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے سے مجموعی طور پر 12 ارب کا اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85فیصد تک اضافے کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔ سمری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی۔وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کی تجویز کی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے الیکشن میں شکست کی 2 بڑی وجوہات بتادیں؟




