Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں پابندی! کرکٹ وکٹوریا نے سخت فیصلہ سنا دیا

سڈنی(اوصاف نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر عرفان جونیئر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کے مرتکب پائے گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر 5 میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے عرفان جونیئر پر وکٹوریاپریمیئر شپ کے میچ کے دوران گیند کی حالت خراب کرنے کے لیے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔

کرکٹ وکٹوریہ ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ عرفان پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

چند سال قبل عرفان آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ عرفان آسٹریلیا میں مقامی کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے اہل ہو گئے۔
مزید پڑھیں‌:قربانیوں کی خاک سے اٹھتے سوال

یہ بھی پڑھیں