لاہور( اوصاف نیوز)پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات 11 ہزار ایجوکیٹرز کے لیے بری خبر سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی سرکاری سکول میں ایجوکیٹرز کو ریگولر ہیڈ کے طور پر تعینات نہیں کیا جائے گا، تمام سکولوں میں ان کے لیے مستقل ہیڈ پوسٹیں بلاک کر دی گئی ہیں۔
میرٹ کا ٹیسٹ پاس کرنے والے ایجوکیٹرز کو بھی تاحال سربراہان تعینات نہیں کیا گیا، درجنوں ایجوکیٹرز میرٹ کی بنیاد پر سربراہان کے لیے ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرز کو سکول فنڈز استعمال کرنے کے لیے ڈی ڈی او کے اختیارات نہیں دیے جا سکتے، ایجوکیٹرز کو مستقل ہیڈز تعینات کرنے کے لیے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی ضرورت ہے، ایجوکیٹرز کو مستقل ہیڈز تعینات کرنے کے لیے جلد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
مزید پڑھیں:آخری پوسٹ نے سب کو رُلا دیا! 32 سالہ وی لاگر کی اچانک موت

