اسلام آباد( اوصاف نیوز)سرکاری ملازمین دوہری شہریت یا ملازمت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
وفاقی حکومت نے آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دوہری شہریت یا ملازمت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
حکومت کے مطابق پبلک آفس ہولڈر دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سرکاری ملازم کیوں رکھ سکتا ہے؟
مجوزہ ترمیم کے لیے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 631 سی کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والا شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا۔
حکومت آرٹیکل 631 سی میں ایک نئی شق شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے بیشتر ارکان آرٹیکل 631 سی میں ترمیم کے حق میں ہیں جب کہ بعض ارکان نے مجوزہ شق پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں:استنبول مذاکرات ناکام! پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

