Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کسٹمز کا بڑا چھاپہ، اسمگل شدہ اشیاء برآمد

کراچی (اوصاف نیوز)کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر غیرقانونی اشیاء کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا، درآمدی تیار اشیاء اور غیر قانونی سامان قبضے میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، چھاپے کے دوران دکانداروں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث موقع پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر فوری قابو پا لیا گیا اور علاقے میں امن و امان بحال کردیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق، ضبط کی گئی اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام نے طارق روڈ کے شاپنگ مالز سے غیر قانونی درآمدی کپڑے کی بڑی مقدار برآمد کی تھی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں آج چاندی کی تازہ ترین قیمتیں ؟

یہ بھی پڑھیں