راولپنڈی (اوصاف نیوز) نان بائیوں نے کل سے راولپنڈی سمیت پورے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگے آٹے کی وجہ سے سستی روٹی فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے
، اور اس سلسلے میں ان کے مطالبات ابھی تک نہیں مانے گئے۔نان بائیوں کا موقف ہے کہ وہ پہلے بھی ہڑتال ختم کر چکے تھے، مگر انتظامیہ کی جانب سے متعدد نان بائیوں کی گرفتاریاں شروع ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے شہروں کی گلیوں اور بازاروں میں روٹی کی قلت پیدا ہو گئی ہے
، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نان بائیوں نے حکومت سے فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی اور کاروبار کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات فوری طور پر پورے نہیں کیے گئے تو ہڑتال طویل ہو سکتی ہے اور ملک بھر میں روٹی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
معروف بزنس مین نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کو ایک کروڑ روپے عطیہ کر دیا

