Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عرفان صدیقی کا انتقال، نوازشریف کا اہم پیغام

اسلام آباد، لاہور (اوصاف نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور کالم نویس عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں جس پر پارٹی کے قائد نوازشریف کا تعزیتی پیغام بھی آگیا۔

’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے لکھا کہ ’’انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی صاحب کی وفات سے دلی رنج ہوا۔ میرے دل میں انکی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ انکی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جسکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔

انکا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں انکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی عرفان صدیقی صاحب کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین‘‘۔
مزید پڑھیں:
دھرمیندر زندہ ہے، ہیما مالنی اور بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں