Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عدالت سے پی ٹی آئی کے لیے بری خبرسامنے آگئی!

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف سنگانی جلسہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت کے مطابق، شیخ وقاص اکرم کو متعدد بار طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ جج طاہر آباد نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بارہا پیش ہونے کے مواقع فراہم کیے گئے، مگر انہوں نے عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر اہم رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ عدالت نے نادرا اور نیشنل امیگریشن اتھارٹی (این آئی اے) کو ہدایت دی کہ وہ پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد اپنی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔

کیس کی مزید کارروائی کے لیے عدالت نے سماعت 3 دسمبر 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔ جج نے کہا کہ عدالت نے رہنماؤں کو کافی مہلت دی مگر وہ بار بار غیر حاضر رہے، جس کے باعث یہ اقدامات ناگزیر ہو گئے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ کیا؟جانئے

یہ بھی پڑھیں