Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی 27ویں ترمیم کے خلاف ووٹ دیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(‌اوصاف نیوز)‌مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کے اراکین قومی اسمبلی کے لیے ہدایت جاری کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جا رہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔ جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی اس ترمیم کے خلاف ووٹ دیں۔

جے یو آئی کے امیر اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمان نے ارکان کو ہدایت جاری کر دی۔
مزید پڑھیں‌:ٹریول ایجنٹ نے عمرہ زائرین کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

یہ بھی پڑھیں