Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی چاندی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہانگ کانگ سے آنے والے تین پارسلز سے 79.18 کلوگرام چاندی برآمد کر لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ پارسلز کو ہانگ کانگ سے “فیشن زیورات” ظاہر کر کے راولپنڈی بھیجا جا رہا تھا۔ تاہم، ایئرپورٹ پر اسکیننگ کے دوران مشکوک علامات ظاہر ہونے پر پارسلز کی تلاشی لی گئی، جس میں سے بھاری مقدار میں خالص چاندی برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی چاندی کی بازاری مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ چاندی غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھی۔

کسٹمز انٹیلی جنس و انفورسمنٹ کی ٹیم نے پارسلز ضبط کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے مقامی سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:صوابی میں فائرنگ: میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

یہ بھی پڑھیں