Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

دفعہ 144نافذ، سخت پابندیاں لگا دی گئیں

سند ھ (اوصاف نیوز)سندھ بھر میں سیکشن 144 نافذ ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے دیا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے، نوٹی فکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز کو بھی کاپی بھیجی گئی، ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے نوٹی فکیشن ارسال کیا گیا۔

سیکشن 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ جو کہ ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدام ناگزیر تھا۔
مزید پڑھیں:
بڑا جوا سکینڈل : 8کھلاڑی گرفتار

یہ بھی پڑھیں