Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت گرمیوں کی چھٹیاں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں دو مرحلوں میں دی جائیں گی، جبکہ ہر مرحلے کا دورانیہ تین ہفتے ہوگا تاکہ عدالتی امور بھی متاثر نہ ہوں اور ملازمین کو مناسب تعطیلات بھی میسر آ سکیں۔

شیڈول کے تحت پہلے مرحلے کی تعطیلات 13 جولائی 2026 سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے کی چھٹیاں 4 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک ہوں گی۔

اعلامیے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے ملازمین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں پر روانہ ہونے سے قبل تمام زیر التوا سرکاری فائلیں اور اہم دفتری معاملات نمٹا دیے جائیں تاکہ کام میں تعطل پیدا نہ ہو۔

مزید برآں اعلامیے کے مطابق تعطیلات کے دوران تمام افسران اور ملازمین اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔

وفاقی آئینی عدالت گرمیوں کی چھٹیاں کا یہ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور متعلقہ انتظامیہ اس پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں