Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

حج 2027 مزید مہنگا ہونے کا امکان، نئے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: حج 2027 اخراجات میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ذرائع وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال مختصر حج پیکیج کی متوقع قیمت میں تقریباً ایک لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد اس کی مجموعی لاگت 13 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ مختصر حج پروگرام تقریباً 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل حج پیکیج بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ہزار روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی متوقع قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔ طویل حج پروگرام تقریباً 40 روز پر مشتمل ہوگا۔

حج 2027 اخراجات کے حوالے سے ایک اہم تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ عازمین کو ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے حج فیس دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت دی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار 6، 6 لاکھ روپے کی دو اقساط میں رقم جمع کرا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج پیکیج کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے جبکہ طویل حج پیکیج کی لاگت تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق حتمی حج پالیسی، اخراجات اور دیگر شرائط کا باضابطہ اعلان وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے آئندہ مرحلے میں کیا جائے گا۔ اس وقت سامنے آنے والے اعداد و شمار ابتدائی تخمینوں پر مبنی ہیں، جن میں حکومتی منظوری کے بعد ردوبدل بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں