Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

چار دن بارش رہے گی ، موسمیاتی الرٹ جاری

سعودی عرب (اوصا ف نیوز) سعودی محکمہ موسمیات نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی اور بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب بھر میں طلوعِ آفتاب کے پندرہ منٹ بعد نمازِ استسقاء ادا کی گئی، جس میں خشک سالی کے خاتمے اور بارش کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں نے مساجد اور کھلے میدانوں میں اللہ تعالیٰ کے حضور بارش کے لیے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
شاہین آفریدی نے شائقین سےاہم بات کہہ دی

یہ بھی پڑھیں