کراچی( اوصاف نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 5 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
یوں ایک ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 19 ارب 72 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ اضافہ روپے کے استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک




