Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پیپلز پارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا

مظفرآباد(اوصاف نیوز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے لیکن ن لیگ کی حمایت سے ہمارے پاس 40 کی تعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہوگی۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا پیر کے روز تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی، فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ اچھے اندار میں ایوان چلائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستعفی نہ ہونے اور تحریک عدم اعتماد کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: قدس کی گواہی اور پاکستان کا اصولی امتحان

یہ بھی پڑھیں