Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما آف لوڈ! تیمور جھگڑا کی پرواز منسوخ، سیاسی ہلچل

پشاور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے پشاور ایئرپورٹ سے اتار دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا یہ حال ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہے۔

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ایئرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جا رہے تھے لیکن ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں امیگریشن ڈیسک پر روک دیا گیا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن میں ’فیوچر آف ڈیموکریسی‘ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے لیکن ایئرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ فہرست سے نام کس نے ڈالے یا نکالے۔ میں نے سیکرٹری داخلہ کو خط بھی لکھا اور عدالت میں درخواست بھی دی لیکن جواب نہیں ملا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل بھی کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے پہلے میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:شہدا ءکے اہل خانہ کی بھرتیوں پر نئی پالیسی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں