Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کاروبار سکیم :قرض لینے والوں کیلئے اہم خبر

لاہور (اوصاف نیوز) آسان کاروبار فنانس اسکیم کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری ترقیاتی اسکیموں اور ان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ترقیاتی منصوبوں اور فنانسنگ اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں چوہدری شافع حسین نے کہا وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیام اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز اسکیم کے تحت 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے تاین دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ یہ اقدامات صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو تقویت دینے اور ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان اپنے خلاف چھپنے والے مضمون سے آگاہ ہیں،نیا انکشاف

یہ بھی پڑھیں