Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، لڑکی اغوا ،قیمتی زیورات لے اڑے

لاہور(اوصا ف نیوز)سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گولی مارنے کا بھی کہا۔ مقدمہ میں افتخار، محمد رضا سمیت تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈکیتی کی کارروائی کے دوران ملزمان گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ ملزمان جاتے ہوئے گھر کی جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جبکہ اغوا شدہ لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کاروبار سکیم :قرض لینے والوں کیلئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں