Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

نامزد وزیراعظم سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے؟

مظفرآباد (اوصاف نیوز)آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔

صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی؟ وسیم کھتری نےبڑا اعزاز اپنے نا م کر لیا

یہ بھی پڑھیں