Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

شہداء پیکج میں‌بڑا اضافہ!

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سول آرمڈ فورسز کے لیے شہداء پیکج کے معاوضے میں 233 فیصد اضافہ کر دیا گیا، سول آرمڈ فورسز کے لیے شہداء کے لیے نئے معاوضے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نیا معاوضہ پیکج وفاقی کابینہ کے فیصلے کے دن سے نافذ کر دیا گیا ہے، سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا کم از کم معاوضہ 10 ملین روپے ہو گیا ہے۔

اس سے قبل سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا کم سے کم معاوضہ 30 لاکھ روپے تھا، سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ 20 ملین روپے ہو گیا ہے۔

اس سے قبل سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کے لیے زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک کروڑ روپے تھا۔ سول آرمڈ فورسز کے گریڈ 1 سے 9 کے لیے نقد معاوضہ 1 کروڑ روپے اور گریڈ 10 سے 15 کے لیے نقد معاوضہ 1.25 کروڑ روپے ہوگا۔

سول آرمڈ فورسز کے گریڈ 16 اور 17 کے لیے نقد معاوضہ 1.5 کروڑ روپے، گریڈ 18 اور 19 کے لیے نقد معاوضہ 1.80 کروڑ روپے اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے لیے نقد معاوضہ 2 کروڑ روپے ہو گا۔

شہدا کے لواحقین کو بھی پوری تنخواہ، الاؤنس اور پنشن ملے گی۔ پیکج کے تحت شہداء کے لواحقین کو روزگار، صحت اور تعلیم کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی، شادی گرانٹ، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے 26 اگست 2025 کو سول آرمڈ فورسز کے لیے شہداء پیکج کی منظوری دی تھی۔ سول آرمڈ فورسز میں پنجاب رینجرز اور سندھ رینجرز شامل ہیں، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ خیبر پختونخوا سول آرمڈ فورسز کا حصہ ہیں۔

ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ بلوچستان سول آرمڈ فورسز کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈز، جی بی اسکاؤٹس اور فیڈرل کانسٹیبلری سول آرمڈ فورسز کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری حج سکیم 2026 :دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع

یہ بھی پڑھیں