اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو اپنی موبائل سم کے حوالے سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا سنگین قانونی جرم ہے۔ کسی اور کو دی گئی سم کے غلط استعمال سے نہ صرف جرم ہوسکتا ہے بلکہ اس کا براہِ راست ذمہ دار سم ہولڈر کو بھی ٹھہرایا جاسکتا ہے۔اتھارٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری فوری طور پر یہ چیک کریں کہ ان کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔
اس مقصد کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں۔ اگر کوئی نامعلوم یا غیر ضروری سم رجسٹرڈ ہو تو اسے فوراً بلاک کروایا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ نئی سم ہمیشہ اصلی اور مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا غلط رجسٹریشن سے بچا جا سکے۔ رہنمائی یا شکایات کے لیے پی ٹی اے کا ٹول فری نمبر 0800-55055 بھی فراہم کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک عمل کی صورت میں فوراً اتھارٹی سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:چاندی کی قیمت پاکستان میں کیا ہے آج؟
