Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں اہم شخصیت سے ملاقات

راولپنڈی (اوصاف نیوز)امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی اہم سیاسی شخصیت کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں