اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے (صبح/رات کو شدید سردی)، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور اس کے گردونواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ رات کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد (صبح/رات کے اوقات میں انتہائی سرد) رہنے کا امکان ہے۔
آج اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 06، لیہہ منفی 04، بابوسر، گوپس اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:شادی کریں اور کیش انعام پائیں ؛منفرد سکیم متعارف
