اسلام آباد (اوصاف نیوز)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 7ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا۔ سونے میں اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 773 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 177 روپے اضافے سے 5 ہزار 422 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سرکاری افسران بارے جسٹس محسن اختر کیانی کا دبنگ بیان





