نواب شاہ (اوصاف نیوز) سکرنڈ نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سکرنڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
مزید پڑھیں:جنرل پراویڈنٹ فنڈ: ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری





