گوجرانوالہ(اوصاف نیوز)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کمرشل ایریازپر کوڑا فیس نافذ کردی اور ابتدائی مرحلہ میں 80 ہزار سے زائد کمرشل صارفین کو کچرا یوٹیلیٹی بل ارسال کرد ئیے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا جس کیلئے ٹیموں نے سروے شروع کردیا ۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان مجتبیٰ خان نے بتایا کہ بجلی گیس اور پانی کے بلوں کی طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی گوجرانوالہ کے کمرشل اور تجارتی مراکز پر کچرا فیس لاگو کردی اور 80 ہزار سے زائد کاروباری افراد کو یوٹیلیٹی بلز ارسال کرد ئیے
جن میں پٹرول پمپس،فیکٹریاں ،تجارتی پلاز ے ،شاپنگ مالز،مارکیٹیں اور بڑی دکانیں شامل ہیں جن سے 500 روپے سے ایک ہزار روپے تک ماہانہ کچرا بل وصول کیا جائے گا 1500تجارتی وکاروباری مراکز سے ریکوری کرلی گئی تاہم اگلے مرحلہ میں رہائشی علاقوں پر کچرا فیس لاگو کی جائے گی
جس کیلئے سروے مکمل کیا جا رہاہے کمرشل ایریاز سے پہلے ماہ میں ہی لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی گئی۔
مزید پڑھیں:ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 50 افراد زخمی

