پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پابندی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے پراونشل مینجمنٹ سروسز اینڈ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔ امیدواروں اور متعلقہ افراد کو اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء لانے سے سختی سے منع کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کا مقصد تحریری امتحانات میں امن و امان برقرار رکھنا، دھاندلی کی حوصلہ شکنی اور امتحانی ماحول کو شفاف بنانا ہے۔ یہ پابندیاں آج سے 4 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف PPC کی دفعہ 128 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا نے بڑااعتراف کرلیا

