Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان میں سولر استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنے لاکھ ہے؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان میں سولر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق 18 ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیر التواء ہیں، نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی بجلی کی مجموعی پیداوار کے حجم میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے، سولر نیٹ میٹرنگ کا حجم 6 ہزار 300 میگاواٹ ہے، آف گرڈ سولر کا حجم 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ، آف گرڈ سولر والیوم اور سولر والیوم مجموعی پیداواری حجم کے 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 44 ہزار میگاواٹ ہے، سولرائزیشن کے نیشنل گرڈ پر اثرات محسوس کیے گئے ہیں۔

سیٹلائٹ سروے کے مطابق صنعتی اور دیگر صارفین نے صلاحیت کے مطابق سولر نصب کیا ہے۔
مزید پڑھٰیں‌:مودی کے سامنے “سچ” بولنے پر ایشوریا رائے کی سوشل میڈیا پر تعریف

یہ بھی پڑھیں