ممبئی (ویب ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے سچ بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں ایک تقریب میں موجود دیکھا جا سکتا ہے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود ہیں۔
Aishwarya Rai Ji said this in front of PM Modi Ji. There are people like Aishwarya, who are still saying truth without fear. pic.twitter.com/njun5TRQjz
— KRK (@kamaalrkhan) November 20, 2025
ایشوریا رائے تقریب سے خطاب میں کہہ رہی ہیں کہ دنیا میں صرف ایک ہی ذات ہے اور وہ انسانیت ہے، صرف ایک ہی مذہب ہے اور وہ محبت ہے، صرف ایک ہی زبان ہے اور وہ دل کی ہے اور ایک ہی خدا ہے جو ہر وقت ہر جگہ موجود ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا اور اعتدال پسند جماعتوں نے نریندر مودی کے سامنے سچ بولنے پر معروف بالی وڈ اداکارہ کی خوب تعریف کی ہے۔

بھارتی فلموں کے خود ساختہ ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے ایشوریا رائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی تقریف کی۔
کمال آر خان نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے مودی کے سامنے یہ بات کہی، ان جیسے لوگ ہیں جو آج بھی بغیر کسی خوف کے سچ کہہ رہے ہیں۔
ایک اور ایکس صارف ترون گوتم نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے یہ بات ’ڈیوائیڈر ان چیف‘ کے سامنے کہی۔
روشب رائے نامی ایکس صارف نے لکھا کہ جب اداکارہ نے کہا ’صرف ایک ہی مذہب ہے اور وہ محبت کا مذہب ہے‘ تو کیمرہ مین نے فوراً مودی پر فوکس کیا کیونکہ وہ بالکل جانتا تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں معروف بالی وڈ اداکارہ اسٹیج پر نریندر مودی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا ردعمل آگیا