لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کی 2 نئی ٹیموں سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
پی ایس ایل کی فرنچائزز کیلئے 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ شہروں کے حوالے سے پھیلتی افواہوں سے متعلق پی سی بی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 15 دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کا نام منتخب کرنا مالک کا اختیار ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ طریقہ کار کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو حق ہوگا کہ وہ بولی کے دستاویزات میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مذکورہ شہروں/ ٹیم کے ناموں میں سے کسی بھی شہر کے نام کو اپنی ٹیم کیلئے منتخب کریں۔
پی سی بی نے بیان میں کہا کہ اسے 2 نئی ٹیموں کے فرنچائز حقوق کے حصول میں بڑھتی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم فرنچائز حقوق کے لیے ٹینڈر کا عوامی اشتہار 15 نومبر کو شائع کیا گیا تھا۔ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 صبح 11 بجے ہے۔
JF-17 مزیدپڑھیں:تھنڈر کی دھوم،بھارتی فضائیہ کے افسروں کی سیلفیاں


