لکی مروت (اوصاف نیوز) سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل عرف احمد اور عظمت اللہ عرف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک فوج کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 9 ایم ایم پستول، 1 موبائل اور کالعدم تنظیم کے 2 کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:موبائل فونز پر ناقابلِ برداشت ٹیکس سے چھٹکارا، 3 دسمبر کو کیا فیصلہ متوقع ہے؟




