Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بنوں ،امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ،7 افراد جاں بحق،2 زخمی

بنوں (اوصاف نیوز)بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں