(اوصاف نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس اور پاکستان بھارت مقابلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔
آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوں گے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہو گا۔ اس گروپ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیموں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ اور عمان ہوں گے، جبکہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال اور اٹلی کا ایک گروپ میں شامل ہونا متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کا ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کے میچز ممبئی، کولکتہ، چنائی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، اور فائنل احمد آباد میں ہو گا۔ اگر پاکستان فائنل تک پہنچتا ہے، تو فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو منتخب کیا گیا ہے، اور سیمی فائنل کا مقام سیمی فائنلسٹ ٹیموں پر منحصر ہو گا۔
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنماکو بڑاجرمانہ