Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ڈومکی کا دعویٰ بے بنیاد، سرفراز بگٹی کو اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے، ن لیگ، پی پی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دونوں جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ بظاہر مسلم لیگ (ن) کے میر دوستین خان ڈومکی کی ذاتی خواہش معلوم ہوتی ہے، کیوں کہ دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہ تو کیا ہے اور نہ ہی اس پر غور کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ ان کی جماعت کے سینیٹر کا بیان یا تو ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے یا وزیراعلیٰ بگٹی کے ساتھ کسی اختلاف کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو امن و امان اور طرز حکمرانی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اور ان امور کا جائزہ اسمبلی میں ہونے والی ان کیمرا بریفنگ کے دوران لیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا ک پر حملہ!

یہ بھی پڑھیں