Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نا اہلی کی درخواست دائر ؟

پشاور (اوصاف نیوز ) الیکشن کمیشن میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نا اہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔

ضمنی انتخاب لڑنے والی شہر ناز عمر ایوب خان کی نااہلی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست این اے 18ہری پور کے امید وار بابر نواز نے دی۔جس میں وزیر اعلی کے پی پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کا خطاب انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن افسران کے خلاف اشتعال انگیز تھا۔ الیکشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم نے بھی تقریر کی تصدیق کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے خطاب سے الیکشن عملے اور ووٹرز کی سیکیورٹی کو خطرہ پیدا ہوا۔

درخواست میں سہیل آفریدی کے خلاف سیکشن 167، 170، 175 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلی کا جلسے میں حصہ لینا غیر قانونی اور جانبداری کا مظاہرہ ہے، الیکشن کا ماحول غیر محفوظ اور غیر شفاف ہو چکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلی سمیت تمام سرکاری عہدیداروں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا جائے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابی ماحول یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں،بھارتی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ!

یہ بھی پڑھیں