اسلام آباد(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیاکریں گے تو حالات بہتر ہو جائیں گے، دھاندلی نہیں ہونی چاہئےپر مجھے نوٹس بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے جلسے کےبعدطلب کرلیالیکن مریم نوازکیخلاف کوئی نوٹس نہیں لیا، لاہورمیں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اور مریم نواز وہاں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہیں، الیکشن کمیشن سب کوایک نظرسے دیکھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی لیکن حکومت کے پاس اختیار نہیں، بے اختیارلوگوں سے مذاکرات کرنے کافائدہ نہیں، جس کے پاس اختیارہے اگر وہ بلائے گا تو پاکستان کی ترقی کیلئے اس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی سے ملاقات کیلئے صوبائی اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کی، چیف جسٹس کو خط لکھا، ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی ، میں نے تمام جمہوری راستے اپنائے، اب میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں۔
مزید پڑھیں: ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب
