(اوصاف نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کردیا۔
جاری شیڈول کے مطابق ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں کے درمیان 41 میچز ہوں گے۔
پاکستان ٹیم گروپ بی میں زمبابوے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، امریکا، نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان، سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ شامل ہیں ۔
شیڈول کے مطابق افتتاحی روز بھارت کا مقابلہ امریکا اور میزبان زمبابوے کا بمقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔سیمی فائنل 3 اور 4 فروری جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔
تمام ٹیمیں 8 جنوری تک پہنچیں گی، جبکہ وارم اپ میچز 9 سے 14 جنوری تک ہوں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔قومی انڈر 19 ٹیم کا دوسرا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف گروپ مرحلے کا تیسرا میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:ووٹنگ کے دوران لڑائی ،پولنگ روکنا پڑ گئی

