پشاور(اوصاف نیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے انفارمیشن ونگ کے پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے تعلق کی نفی کر دی۔
پشاور میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکس اکاؤنٹ کو بیرون ملک میں کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، حماس کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ
