Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بھارتی فلموں کا پول کھل گیا! نادیہ خان کا سخت بیان وائرل

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر غیر ملکی مواد کی نقل پر چل رہی ہے۔

اپنے پروگرام میں فلم ’’چوہدری‘‘ کی پروڈیوسر نیہا لاج سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ بالی ووڈ اب سنجے دت کے ذریعے 2022 میں بننے والی پاکستانی فلم کی کہانی کو دوبارہ پیش کر رہا ہے جو کہ براہ راست نقل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی مواد کا جنون میں مبتلا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈسٹری اپنی تخلیقی صلاحیت کھو چکی ہے۔ نہ معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور نہ ہی اچھے گانے سامنے آرہے ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی سینما میں اب حب الوطنی پر مبنی فلمیں بنانے کی ہمت نہیں ہے، کیونکہ عوام نے خود ہی ان چیزوں کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب لیاری جیسے پاکستانی موضوعات کو اٹھایا جا رہا ہے۔

نادیہ خان نے چوہدری اسلم کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وقار اور خود اعتمادی کی علامت تھے۔ سنجے دت ایک بہترین اداکار ہیں لیکن ظاہری شخصیت کے لحاظ سے وہ چوہدری اسلم کے قریب بھی نہیں جا سکتے۔
مزید پڑھٰیں‌:پنجاب حکومت کا سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں