Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

خواتین ہوشیار! موبائل ہیکنگ کے بارے میں بڑا انکشاف

کراچی (اوصاف نیوز) سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ مختلف روابط کے ذریعے خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے والا ملزم سرگرم ہے۔

پولیس نے خواتین کے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم سمیر عرف پی کے نے بتایا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے 5 ہزار روپے میں لنک حاصل کیا۔ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لنک بھیج کر موبائل فون یا آئی ڈی ہیک کرتا تھا۔

ملزم سمیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان کی آئی ڈی ہیک کرتا تھا اور ان کی معلومات حاصل کرتا تھا اور پھر ملاقات کی دعوت دیتا تھا۔ وہ ساتویں جماعت پاس تھا اور بے روزگار تھا۔ اس قسم کی ہیکنگ ایک آن لائن گروپ پر سامنے آئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم ملزمان سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا تکنیکی معائنہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی بھی ملزمان سے تفتیش میں مصروف ہیں۔ ملزم سمیر عرف پی کے کو ڈسٹرکٹ سٹی عیدگاہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں‌:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں