کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے پالیسی متعارف کرادی، امیدواروں کو ان کے تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پبلک سیکٹر کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت امیدواروں کے انتخاب میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو اضافی وزن دیا جائے گا۔
پالیسی کے تحت، گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو ان کے تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیئے جائیں گے، بشرطیکہ امیدوار کے تعلیمی سرٹیفکیٹس میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔
مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کی اہلیت کے حامل امیدواروں کو ٹیسٹ میں اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، جبکہ IBA سکھر کے امیدواروں کو ٹیسٹ کے دوران 5 پوائنٹس کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔
یہ سسٹم تمام محکموں پر لاگو ہو گا جس کی تصدیق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے کی ہے اور سیکشن آفیسر فیضان قاضی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں:چینی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں





