ہنزہ (اوصاف نیوز) الٹر گلیشیئر کا بڑا حصہ ٹوٹ گیا، برفانی تودے نے وادی ہنزہ کو لپیٹ میں لے لیا۔
الٹر گلیشیر ہنزہ کے درجنوں گلیشیرز میں سے ایک ہے۔ گزشتہ روز وادی ہنزہ کو اس وقت غیر معمولی موسم کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا بڑا حصہ ٹوٹ گیا اور برفانی تودے نے وادی ہنزہ کو لپیٹ میں لے لیا۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے وادی میں عام زندگی دوسرے دن بھی متاثر ہے۔
ماہرین کے مطابق ہنزہ میں عموماً مارچ اور اپریل میں برفانی تودے گرتے ہیں تاہم نومبر میں برفانی تودہ گرنا موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں:فی تولہ سونا مہنگا ! قیمت میں ریکارڈ اضافہ




