Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈ کرنے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے 28 بائیں مرمت کے لیے بند ہے، پی اے اے نے نوٹم بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رن وے 28 بائیں بند ہے اور رن وے 28 دائیں کھلا ہے۔

ایئرلائن کے پائلٹ نے 28دائیں کی بجائے 28بائیں بند رن وے پر لینڈنگ کی، کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو بتایا کہ وہ غلط رن وے پر ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن کا پائلٹ آخری دم تک یہی کہتا رہا کہ وہ صحیح رن وے پر ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو صحیح وقت پر لینڈنگ سے روک دیا اور دوبارہ چکر لگانے کو کہا۔

دوسری کوشش میں ایئر لائن کا بوئنگ 777 درست رن وے پر اترا۔ جب طیارے نے 28 لفٹ پر لینڈنگ کی تو رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لینڈنگ غلط رن وے پر کی جاتی تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا، کیونکہ بوئنگ 777 میں سینکڑوں مسافر سوار تھے۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا:علیمہ خان کا خطاب !مذاکرات ناکام ،سخت نعرے بازی

یہ بھی پڑھیں